ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی اے اے اوراین آر سی کسی ایک مذہب کو ہدف بنانے کی کوشش ہے:شرد پوار

سی اے اے اوراین آر سی کسی ایک مذہب کو ہدف بنانے کی کوشش ہے:شرد پوار

Sun, 22 Dec 2019 11:08:28    S.O. News Service

نئی دہلی،22/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک بھر میں شہریت ترمیم قانون اور این آرسی کو لے کر احتجاج جاری ہے۔راجدھانی دہلی اور اتر پردیش سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں اسے لے کر کافی تشدد بھی ہو رہا ہے۔اب اسے لے کر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ یہ قانون کسی ایک مذہب کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ہے۔شرد پوار نے کہاکہ این آرسی اور سی اے اے کی مخالفت میں ملک بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں، یہ ملک کو دیگر سنگین مسائل سے بھٹکانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک مذہب کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ہے۔نیپال اور سری لنکا سے آنے والے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کہا گیا، لیکن پاکستان، افغانستان سے آنے والے لوگوں کوہدف بنایا گیا ہے۔پوار نے کہا کہ اس کے خلاف مزاحمت صرف اقلیت ہی نہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقے اور مشہور شخصیات کر رہی ہیں۔این سی پی سربراہ نے کہا کہ ملک میں سب جگہ این آرسی اور سی اے اے کے سلسلے میں مختلف ہنگامے ہورہے ہیں اس لئے لوگوں کی رائے سامنے آ رہی ہے۔پارلیمنٹ میں جب یہ بل آیا تبھی ہم نے مخالفت کی اور اس کی مخالفت میں ووٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو سنگین مسئلہ ہے اس پر سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے دراندازی لفظ استعمال کر کے تین ممالک کا نام لیا۔اس سے ایک خاص مذہب پر ہدف مرکوز ہوا۔جس کا نتیجہ آج معاشرے کے غریب طبقے پر ہو رہا ہے۔آسام میں ہمارے ساتھیوں نے بتایا کہ وہاں سب برباد ہو رہا ہے۔سری لنکا سے ہندوستان آنے والے لوگوں کے بارے میں کوئی فیصلہ کیوں نہیں لیا گیا۔شرد پوار نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ریاست مرکز میں پھوٹ ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ملک کے سماجی اتحاد توڑنے کا کام کیا جا رہا ہے۔این آرسی کو لے کر ملک میں جو صورتحال ہے وہ بے حد سنجیدہ ہے۔


Share: